پاکستان

مقبوضہ کشمیر کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت جی بی کو آئینی حقوق دینے کیلئے پہلے سے زیادہ سنجیدہ اقدامات اٹھائے، شیخ مرزاعلی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا انڈیا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ انڈیا کے اس ظالمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

شیعت نیوز: اسلامی تحریک گلگت بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان شیخ مرزا علی نے کی، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور انڈیا کے ظالمانہ رویے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا انڈیا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ انڈیا کے اس ظالمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس سلسلے میں عالمی برادری کو سخت نوٹس لینا چاہئے، کشمیر میں انڈیا نے مسلمانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی ہٹ دھرمی اور بربریت قابل مذمت ہے ،صرف بیانات نہیں عملی اقدامات کرنے کا قت آگیا ہے، علامہ سبطین سبزواری

اسلامی تحریک پاکستان انڈیا کے اس بزدلانہ حرکت پر شدید غم و غصے کااظہار کرتی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر فوری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔ اسلامی تحریک پاکستان کشمیر کی آزادی کا جذبہ پہلے بھی رکھتی تھی اور اب بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر واقعے کے بعد حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے لئے پہلے سے زیادہ سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button