یمن

یمنی ڈرونز کا سعودی عرب کے تین ایئر پورٹس پر حملہ

شیعت نیوز :یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسزکے ڈرونز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودیہ کے تین ایئر پورٹس ” ملک خالد ، ابہا اور نجران ” کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج کے قاصف 2 کے ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے تین ایئر پورٹس پر حملہ کرکے وہاں فوجی ساز و سامان کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ نجران میں سعودی عرب کے ڈرون طیاروں کے آشیانے کو جبکہ ملک خآلد اور ابہا ایئرپورٹس پر بھی حساس جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button