یمنی فوج کا سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پرزلزال میزائلوں سے حملہ
زلزال
شیعت نیوز :یمنی فورسز نے نجران کے علاقہ السدیس میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر 5 زلزال نامی میزائلوں سے حملہ کیا اس سے قبل یمنی فورسز نے العسیر علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بدر ایف بیلسٹک میزائل داغا تھا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل یمنی فورسز کے ڈرون یونٹ نے ڈرون طیارے قاصف 2 کے ذریعہ خمیس مشیط علاقہ میں ملک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو صحیح اور بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔







