اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان،عالمی وہابی دہشت گردتنظیم داعش سے تعلق کے شبہ میں گرفتار ملزم کو بری کرنے کا حکم

ملزم حسن احمد قریشی کو حزب التحریر اور داعش سے تعلق پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے تنظیم کے لئے اکٹھی کی گئی مبینہ چندے کی رقم 60 ہزار 500 روپے اور چندہ رسید بک بھی برآمد کی گئی ہے

شیعت نیوز: جج انسداد دہشت گردی ملتان کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے عالمی وہابی دہشت گردتنظیم داعش سے تعلق کے شبہ میں گرفتار ملزم کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

فاضل عدالت میں تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے مطابق ملزم حسن احمد قریشی کو حزب التحریر اور داعش سے تعلق پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے تنظیم کے لئے اکٹھی کی گئی مبینہ چندے کی رقم 60 ہزار 500 روپے اور چندہ رسید بک بھی برآمد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر رحمٰن ملک کا وہابی دہشتگردتنظم داعش اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا ہولناک انکشاف

ملزم کے مطابق وہ بے گناہ ہے اور اس کی گرفتاری شاہ شمس پارک سے دکھائی گئی ہے، جبکہ وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھا، اس طرح بے نامی جائیدادیں رکھنے کا الزام بھی غلط ہے، کیونکہ اس کے ٹیکس گوشواروں میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ظاہر شدہ ہیں، اس لئے اس کو بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button