پاکستان کی اہم خبریں

سعودی عرب امریکہ کی بجائے ایران کے ساتھ بات چیت کرے،پروفیسرابراہیم خان

جماعت اسلامی کے نائب امیرکا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو مسلمان ممالک ہیں، ان میں سے کسی کو امریکہ فائدہ نہیں پہنچائے گا

شیعت نیوز: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرپروفیسرابراہیم خان نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں مشکلات میں پھنسا ہوا ہے۔ وہ ایران سے بھی الجھا ہوا ہے۔ ممکن ہے کہ امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر افغانستان سے نکلنے کا راستہ اختیار کرے۔ یہ مسلمانوں کی سمجھداری اور تدبر پر منحصر ہے کہ وہ امریکہ کی چالوں کو کامیاب نہ ہونے دیں، مسلمان آپس میں ایک دوسرے کی طرف ہاتھ بڑھائیں۔

ترکی نے بہت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران اور روس کیساتھ ملکر معاملات بہتر کئے، جس کی وجہ سے وہاں کے عوام کو ریلیف ملا۔ لہذا ہم سعودی عرب سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ امریکی کیمپ میں جانے کی بجائے ایران کیساتھ بات کرے۔ پاکستان اور ترکی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: امریکہ کے حوالے سےخوش گمان نہیں ہونا چاہئے،افغانستان میں پھنسا امریکہ راہ نجات کیلئے پاکستان کا محتاج ہے، صاحبزادہ حامد رضا

جماعت اسلامی کے نائب امیرکا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو مسلمان ممالک ہیں، ان میں سے کسی کو امریکہ فائدہ نہیں پہنچائے گا۔ ایران اور سعودی عرب دونوں کا مفاد اس میں ہے کہ وہ آپس میں بیٹھ کر اس مسئلہ پر بات کریں۔ ایسا نہ ہو کہ امریکہ ایران اور سعودی عرب کے اختلافات کو ہوا دے کہ جس سے مسلمانوں کے مابین اختلافات میں اضافہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button