دنیا

سعودیہ کوبھاری رقم صرف کرکے خاشقجی کے قتل کو چھپانے کی اجازت نہیں دیں گے

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :انسانی حقوق کے نگراں ادارے کے سربراہ کینٹ ریث نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں سعودی عرب کے آشکارا ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بھاری مقدار میں رقم صرف کرکے خاشقجی کے قتل کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے اور سعودی عرب کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ اس نے کہا کہ عالمی برادری کو سعودی عرب کے بھیانک جرائم پر سکوت نہیں کرنا چاہیے اور اس کو بھاری مقدار ميں رقم خرچ کرکے خاشقجی کے وحشیانہ قتل کو چھپانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ کینٹ ریث نے کہا کہ سعودی رعب پیسہ خرچ کرکے حقیقت کو چھپانے کی تلاش کررہا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر اگنس کیلامیرڈ نے کہا ہے کہ امریکہ کو انسانی حقوق کی رپورٹ کے بارے میں سعودی عرب کو واضح پیغام دینا چاہیے اور سعودی عرب کے وحشیانہ اور ہولناک جرائم پر سکوت نہیں کرنا چاہیے۔ اوراب سعودیہ کے خلاف عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد کے حکم پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا اور سعودی عرب نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرنے کے باوجود اس کی لاش اس کے ورثاء کے حوالے نہیں کی اور بھاری رقم خرچ کرکے خاشقجی کے قتل کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button