دنیا

،شیخ زکزکی کی رہائی کیلئے لندن میں نائیجرین ایمبیسی کے سامنے دھرنا

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :جون زمان شیخ ابراہیم زکزکی کی غیرقانونی گرفتاری اور علاج کی سہولت نہ دینے کیخلاف لندن میں مقیم مومنین نے نائیجریا کے ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دیدیا ہے۔

شیخ زکزکی کی رہائی کے لیے لندن میں موجود نائیجریا کے ہائی کمیشن کے سامنے آئی ایچ آر سی کے زیراہتمام تین دن کے لیے دھرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ شدید زخموں اور علاج کی ناقص سہولت کی وجہ سے شیخ ابراہیم زکزکی کی جان کو خطرہ ہے لہذا انہیں فی الفور علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے۔

مظاہرین کے لیے گذشتہ شب مظاہرے کے دوران دعائے کمیل کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کو آل سعود کی حمایت یافتہ نائیجیرین فوج نے 2015 میں مجلس عزا پر حملہ کر کے گرفتار کرلیا تھا جس میں سینکڑوں مومنین شہید ہوگئے تھے۔ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو عدالت سے رہائی کا حکم ملنے کے باوجود آرمی نے قید میں رکھا ہوا ہے جبکہ انہیں وہاں غذاؤں میں زہر دیا جارہا ہے جس کے باعث ان کے خون کے ٹیسٹ میں زہر کی مقدار پائی گئی ہے جو ان کی جان کیلیے خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button