دنیا

سعودی ولیعہد بن سلمان کی بہن کا ملازم سے بوسہ نہ ملنے پر تشدد

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک؛ ؒفرانس کی عدالت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن کے خلاف پیرس میں اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کرنے والے ملازم کی پٹائی کروانے پر ٹرائل کا آغاز کر دیاہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کی بہن حسہ بنت سلمان پر اپنے محافظ کو ملازم کی پٹائی کا حکم دینے کا الزام ہے۔

دوسری جانب ملازم کا موقف ہے کہ ان کے ہاتھ باندھ کر شہزادی کے پاؤں کا بوسہ لینے کا حکم دیا گیا تھا، ملازم نے دعویٰ کیا کہ بوسہ نہ لینے پر انہیں کئی گھنٹے تک مارا پیٹا گیا اور اس دوران ان کے اوزار بھی قبضے میں لے لیے گئے تھے۔ فرانس میں ’’لی پوانٹ‘‘ نیوز میگزین کو دیے گئے بیان میں کاریگر نے کہا کہ شہزادی نے چیختے ہوئے کہا تھا ’اسے قتل کردو، اسے جینے کا کوئی حق نہیں‘۔

خیال رہے کہ مارچ 2018ء میں فرانس میں شہزادری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس میں ان پر مسلح تشدد، ایک شخص کو اس کی مرضی کے خلاف قید کرنے اور چوری کرنے کے الزامات عائد ہیں۔ شہزادی حسہ بنت سلمان کے محافظ پر مسلح تشدد، چوری، موت کی دھمکیاں دینے اور ایک شخص کو قید کرنے کے الزامات عائد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button