اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

احتساب کا نہ رکنے والا عمل اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا،وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کا وقت شروع ہو چکا ہے، اب ساری توجہ ملکی اداروں میں بہتری اور اصلاحات پر ہے۔

شیعت نیوز: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر احتساب کے عمل میں تیزی لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری حزب اختلاف کی جماعتیں اکٹھی ہو جائیں تو بھی آئین اور قانون کی عمل داری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ احتساب کا نہ رکنے والا عمل اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:سعودیہ نے عمران حکومت گرانے کا فیصلہ کرلیا، ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کا وقت شروع ہو چکا ہے، اب ساری توجہ ملکی اداروں میں بہتری اور اصلاحات پر ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے بحرانی کیفیت سے نکل رہا ہے اور قوم کو اچھی خبریں ملیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button