بلوچستان کے شیعہ سنی علماء کا وفد زیارات مقامات مقدسہ کیلئے ایران پہنچ گیا
جہاں انہوں نے حضرت بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کا شرف حاصل کیا حرم بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا میں اہل سنت عالم کی اقتداء میں نماز باجماعت ادا کی۔

شیعت نیوز: اطلاعات کیمطابق کوئٹہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جید شیعہ سنی علماء کا ایک20 رکنی وفد زیارات مقامات مقدسات کیلئے قم المقدس ایران پہنچ گیا ہے ۔ جہاں انہوں نے حضرت بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کا شرف حاصل کیا حرم بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا میں اہل سنت عالم کی اقتداء میں نماز باجماعت ادا کی۔
یہ خبربھی لازمی پڑھیں:اسلام آباد: ایرانی کونسل خانہ کے تحت میلاد النبی کانفرنس کا اہتمام،شیعہ سنی علماء کی شرکت
واضح رہے کہ شیعہ سنی علماء کے اس وفد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سمیت قاری عبد الحق ہاشمی صوبائی امیر جماعت اسلامی، مولاناانوار الحق حقانی امام جمعہ اہل سنت، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان، قاری عبد الرشید ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، مولانا سیدنقیب اللہ ممتاز سنی عالم دین، قاری حفیظ سینئررکن جماعت اسلامی، مفتی سنزر سعید سینئررکن جمعیت علماء اسلام، مفتی جان محمد قاسمی صوبائی جنرل سیکریٹری جمعیث علما پاکستان، غلام فاروق سینئر رکن جماعت اسلامی و دیگر علماء کرام شامل ہیں ۔وفد زیارات مقامات مقدسہ کیلئے کربلا معلی و نجف الاشرف بھی جائیں گے۔