پاکستان کی اہم خبریں

ہمیں بحیثیت قوم امریکہ کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ایران ہمارا برادر مسلم ممالک ہے،صاحبزادہ حامد رضا

ہم نے افغانستان میں جو غلطی کی ہے، اس نے نفرتوں کو جنم دیا ہے۔ اپنی غلطیوں کو تسلیم کر لینا اعلیٰ ظرفی ہے۔

شیعت نیوز: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ملک کے اداروں کی بگڑتی ہوئی صورتحال دیکھ کر یہ کہنا پڑتا ہے کہ ایک ناکام ریاست میں رہ رہے ہیں۔ ہم نے افغانستان میں جو غلطی کی ہے، اس نے نفرتوں کو جنم دیا ہے۔ اپنی غلطیوں کو تسلیم کر لینا اعلیٰ ظرفی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس بعنوان ’’خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کا کردار‘‘ سے خطاب کرتےہوئے کیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ملک میں استحکام لائے بغیر خطے میں استحکام لایا جانا ممکن نہیں، نیئرحسین بخاری

انہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم امریکہ کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ایران ہمارا برادر مسلم ممالک ہے۔ اس پر جارحیت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ایران پر حملے کی صورت میں پاکستان کو اعلانیہ ایران کا ساتھ دینا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button