پاکستان کی اہم خبریں

یمن کے معاملے پر پی ٹی آئی نے واضح موقف اپنایا تھا کہ خطے کو جنگ میں نہیں دھکیلنا چاہئے، اعجاز چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت اور افغانستان سمیت کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتی، البتہ مقبوضہ کشمیر کا ایشو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس بعنوان ’’خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کا کردار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون،جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/qoumi-conference-doc/”]

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت اور افغانستان سمیت کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتی، البتہ مقبوضہ کشمیر کا ایشو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ ختم کروانے کے لئے کوشش کرنا ہوگی۔ یمن کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے واضح موقف اپنایا تھا اور پارلیمنٹ میں قرارداد منظور ہوئی تھی، اس خطے کو جنگ میں نہیں دھکیلنا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button