دنیا

سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں سے دوری اور بڑے شیطان سے قربت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے شیطان امریکہ سے ہتھیارخریدنے پر سعودی عرب کے خونخوار اور جرائم پیشہ ولیعہدمحمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاپان میں جی 20 رکن ممالک کے اجلاس کے ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے دو طرفہ تعلقات ، عالمی اور علاقائی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔ ٹرمپ نے اس ملاقات میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر سعودی عرب کا شکر و سپاس ادا کیا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد امریکہ کے بہترین دوست ہیں اور وہ سعودی عرب کے لئے اہم کام انجام دے رہے ہیں۔ بن سلمان نے بھی کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے اپنی تمام کوششوں کو بروی کار لائیں گے۔اسلامی ماہرین کے مطابق امریکی صدر کی طرف سے سعودی عرب کی تعریف اور تمجید اس بات کا مظہر ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ، ولیعہد اور دیگرحکام، اسلام اور مسلمانوں سے بہت دور اور منحرف ہوگئے ہیں، وہ فلسطین اور بیت المقدس کو فروخت کرنے کے سلسلے میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button