دنیا

ایران سے جنگ نہیں چاہتے، امریکہ کی نیٹو کو یقین دہانی

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک:امریکی وزارت جنگ کے سرپرست نے خلیج فارس میں کسی بھی قسم کی جھڑپوں کی بابت نیٹو کے انتباہ کے بعد دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔

برسلز میں نیٹو کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے امریکی وزارت جنگ کے نئے سرپرست مارک ایسپر نے امریکی اتحادیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن، ایران کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، اس علاقے میں بقول ان کے کوئی نیا سانحہ برداشت نہیں کرے گا۔
امریکہ بحیرہ عمان میں آئل ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کو ایران کے سر ڈالنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔
بعض میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ برسلز میں نیٹو کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کے دوران فرانس کی وزیر دفاع فلورینس پارلے نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ، نیٹو کو خلیج فارس میں کسی نئی فوجی مہم جوئی میں الجھانے کی کوشش نہ کرے۔
ایسوشی ایٹڈ پریس نے بھی خبر دی ہے کہ امریکی وزارت جنگ کے سرپرست مارک ایسپر، نیٹو کے رکن ملکوں کو ایران کے خلاف اتحاد بنانے پر قائل نہیں کر سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button