اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں 34 سالہ شیعہ جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق

گذشتہ شب سہراب گوٹھ پل کے نذدیک نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے کار پر فائرنگ کرکے 34سالہ شکیل حسین کو قتل کردیا۔وقوعہ کے فوری بعد شکیل حسین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا

شیعت نیوز: کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ جوان شکیل حسین ولد غالب حسین جاں بحق ہوگئے۔محمودآباد کے رہائشی شکیل حسین انجمن غمخواران علی اصغرؑ کے رکن تھے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب سہراب گوٹھ پل کے نذدیک نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے کار پر فائرنگ کرکے 34سالہ شکیل حسین کو قتل کردیا۔وقوعہ کے فوری بعد شکیل حسین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نا ہودسکے ۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کی وجاہت علی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت ، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

ایس ایچ او سہراب کوٹھ تھانہ اعجاز راجپرکے مطابق واقعہ فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے میں پیش آیا۔ملزمان نے سامنے سے کار پر فائرنگ کی گولی ونڈ اسکرین توڑتی ہوئی شکیل حسین کے سینے میں جا لگی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ، زاتی رنجش یا ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے ۔ سہراب گوٹھ اور سچل تھانہ پولیس کی ا س حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

واضح رہے کہ مرحوم شکیل حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین امام بارگاہ ارم محمودآباد نمبر 4میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button