اہم ترین خبریںایران

ایران کے میزائل کنٹرول سسٹم کے خلاف امریکہ کے حالیہ سائبر حملے ناکام ہوگئے، ایرانی وزیر آئی ٹی

جمہوری اسلامی ایرا ن کے وزیر انفارمیشن و کمیونیکشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل کنٹرول سسٹم کے خلاف امریکہ کے حالیہ سائبر حملے ناکام ہوگئے

شیعت نیوز: جمہوری اسلامی ایران کے وزیر انفارمیشن و کمیونیکشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل کنٹرول سسٹم کے خلاف امریکہ کے حالیہ سائبر حملے ناکام ہوگئے۔ محمد جواد ازاری نے کہا کہ ان حملوں سے ایرانی کنٹرول سسٹم میں معمولی سا بھی خلل نہیں پڑا ۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ایران کافی عرصے سےامریکی واسرائیلی سائبر دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے ۔ پچھلے سال 33 ملین حملے نیشنل فائر وال( سسٹم کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی سافٹ ویئر ) پر کئے گئے تھے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ایران استقامت اور قدرت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری رکھےگا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ دشمن کی جانب سے ہونے والے ہر سائبر حملے کا ایرانی ماہرین نے ڈٹ کا مقابلہ کیاہے ۔ شدیدعالمی پابندیوں کے باجود ایران کے بحری ، بری اور فضائی دفاع کے ساتھ ساتھ سائبر ڈیفنس بھی مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button