دنیا

ایران پر ممکنہ امریکی جارحیت پر عالمی رہنماؤں کا رد عمل

شیعت نیوز: ایران پر ممکنہ امریکی جارحیت پر عالمی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ’ایک ایسا سانحہ ہو گا جس کے نتائج کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔‘

امریکہ کے ایک ڈرون طیارے کو ایران کے ذریعہ مار گرانے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی پر روس نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کارروائی کی گئی تو ایسی تباہی مچے گی کہ اس کے نقصان کی تلافی کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :ملت ایران امید و حوصلے کے ساتھ دشمنوں کو ان کے مقاصد میں ناکام بنادے گی

ایرانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی جاسوس طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی حد تک پیچیدہ کرنا چاہتا ہے۔

روسی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ ہوش کے ناخن لے اور روس سمیت عالمی ممالک کے ذریعے خطے میں کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کرے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس نے بھی فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تناؤ بڑھانے سے زیادہ سے زیادہ گریز کریں۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی امریکہ کے ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے صف اول کے امیدوار جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق حکمتِ عملی کو ’خود کش سانحہ‘ قرار دیا ہے۔

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے رہنما چک شومر نے کہا ’صدر شاید جنگ نہ چاہتے ہوں مگر ہمیں فکر ہے کہ وہ اور انتظامیہ جنگ تک پہنچ جائیں۔‘

متعلقہ مضامین

Back to top button