ایران

امریکی ڈرون کی ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایران کا اقوام متحدہ کو خط

شیعت نیوز: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے کی طرف سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بارے میں ہم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو ایک خط لکھا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلام جمہوریہ ایران کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون ایرانی حدود میں داخل ہوکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اور اس قسم کے اقدامات سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون طیارہ تباہ کردیا

مجید تخت روانچی کا کہنا ہے کہ اہم نے اقوام متحدہ پر واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے متعدد بار انتباہ کے باوجود امریکی ڈرون طیارہ ایرانی سرحد کے اندر داخل ہوگیا۔

تخت روانچی نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی حکام کو اشتعال انگیز اقدامات سے باز رکھے کیونکہ امریکی اقدامات سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ڈرون طیارہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فضا میں داخل ہوتے ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button