اہم ترین خبریںپاکستان

کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کو برادر پڑوسی ملک ایران کا ساتھ دینا چاہیے، کیپٹن (ر)محمد شفیع

انہوں نے ایک سوال کہ جواب میں کہاکہ اگر ہمارے پیش نظر ڈالر نہیں ہے تو ہمیں ایران کا ساتھ دینا چاہیئے، ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر)محمد شفیع نے ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہاکہ امریکا اپنے ڈالر اور اقتصاد کی وجہ سے دنیا پر حکومت کرتا ہے، لیکن اس کے مقابلے میں ایران اپنے عقیدے پر کھڑا ہے، اس دنیا میں سچ سچ ہوتا ہے، جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، آپ اپنے اہداف کے حصول میں جتنے بھی ڈالر لگا دیں، لیکن آخری جیت حق اور سچ کی ہی ہوتی ہے، الحمد اللہ ایران اپنے اصولی موقف پر ڈٹا ہوا ہے اور فتح ایران کی ہی ہوگی۔

انہوں نے ایک سوال کہ جواب میں کہاکہ اگر ہمارے پیش نظر ڈالر نہیں ہے تو ہمیں ایران کا ساتھ دینا چاہیئے، ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے، ہماری اپنی بنیاد کلمہ طیبہ ہے، اس بنیاد پر ہمیں ہر صورت اپنے بھائی ملک کا ساتھ دینا چاہیئے۔ آج اسلام کا حقیقی پیروکار تو ایران ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میںکیپٹن (ر)محمد شفیع کا کہنا تھاکہ امریکا کے عزائم تو یہی ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کو زیر عتاب لائیں، ایران امریکہ کا دشمن ہوسکتا ہے تو پاکستان کیسے دوست ہوسکتا ہے؟، ایران اور پاکستان تو دو برادر ملک ہیں، دونوں کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے، ہم ایک عقیدے اور ایک مذہب کے ماننے والے ہین، جب ایران اچھا نہیں لگا تو ایک ایٹمی اسلامی ریاست کیسے برداشت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button