ایران

ایران کی امریکی ڈرون کی سرنگونی ایک کھلا پیغام ہے، جنرل حسین سلامی

شیعت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کی سمندری حدود میں امریکا کےڈرون گلوبل ہاک کی سرنگونی ایک واضح اور کھلا پیغام ہے اور وہ یہ کہ ایران کی سرحدیں ایک ریڈ لائن ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ایران کے مغربی صوبہ کردستان کے پانچ ہزار چار سو شہیدوں کی یاد میں منعقدہ قومی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ایرانی فضائی حدود میں امریکا کے دیو ہیکل ڈرون طیارے کی سرنگونی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے امریکا کے اس ڈرون طیارے کو جس نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی مارگرایا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :ایران کے دشمن کمزور ہو گئے ہیں اور وہ تھک چکے ہیں جنرل حسین سلامی

انہوں نے کہا کہ دشمن سے معرکے کےدوران ایرانی عوام کا اصول، روش اور طریقہ یہی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے دفاع کے لئے تیار ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران پوری استقامت و پامردی کے ساتھ اس سلسلے میں دشمنوں کو خبردار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جہاں بھی استقامت و ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا وہاں وہ کامیاب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو چاہئے کہ وہ ایران کی ارضی سالمیت اور قومی مفادات کا احترام کرے۔

اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ جمعرات کی علی الصبح امریکا کے گلوبل ہاک ڈرون طیارے کو جس نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں کوہ مبارک کے قریب ایرانی سمندر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی سپاہ پاسداران کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے مار گرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button