ایران

ایران کے دشمن کمزور ہو گئے ہیں اور وہ تھک چکے ہیں جنرل حسین سلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی ہے کہا کہ ماضی کی نسبت ایران بہت زیادہ طاقتور ملک بن چکا ہے جو دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہا ہے اور ایران کے مسلمان عوام کی جانب سے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے کی اصل وجہ اسلامی، انقلابی اور قومی عزم ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے حالیہ مہینوں کے دوران سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور پروپیگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب اس قسم کی دھمکیاں بے اثر ثابت ہوئیں تو سب پر یہ واضح اور عیاں ہوا کہ امریکہ کس حد تک کمزور اور ناتواں ہے۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران کے دشمن کمزور ہو گئے ہیں اور وہ تھک چکے ہیں اور اب دنیا پر امریکہ کی اجارہ داری کا دور ختم ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button