پاکستان

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر کی گرفتاری کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج

شیعت نیوز : اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر محسن علی اصغری کی گرفتاری کیخلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف بھٹ شاہ سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن سے اصغریہ علم و عمل کے ضلعی صدر گل محمد حیدی، اے ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری حسن علی سجادی و دیگر تنظیمی اور سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/national-assembly-session-stopped/”]

رہنماوں کا کہنا تھا کہ محسن علی اصغری ایک معصوم بے گناہ 20 برس کا جوان، جو جامعہ سندھ کا طالب علم اور گھوٹکی کا رہائشی ہونے کے ساتھ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا مرکزی صدر بھی ہے، جس کی بلاوجہ گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ ملک میں کالا قانون ہے، اس معصوم کی گرفتاری ظلم ہے۔ اس کا مطلب پولیس جس کو چاہے اس پر کیس بناسکتی ہے، حد تو یہ ہے کہ ماسٹر منظور جو دو سال پہلے وفات پاگئے تھے، وہ بھی کیس میں مفرور ہیں، یہ تو ہے ہمارے ملک کی پولیس کی قابلیت۔

رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس ایس پی پر اس ظلم پر کیس داخل ہونا چاہیئے نا کہ ایک مظلوم کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button