اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی جھوٹےکیس میں 6روز سے بلاجواز گرفتار
ذرائع نے شیعت نیوز کو یہ بھی بتایاہے کہ اصغریہ کے عہدیداران نے کمشنرحیدرآبادسے لیکر ایس ایچ او تک سے ملاقاتیں اور رابطے کیئے ہیں لیکن 6روز گذرجانے کے باوجود محسن علی اصغری کو رہانہیں کیا جارہا

شیعت نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بلاجواز طور پرگرفتار۔محسن علی اصغری کو 6روز قبل اقراءقرآن سینٹر لطیف آباد حیدر آباد سے گرفتار کیا گیا۔مسلسل رابطوں اورملاقاتوں کے باوجود پولیس کا رہا کرنے سے انکار۔
تفصیلات کےمطابق اصغریہ کے زیر انتظام قاسم آباد فیز۔٢ کے علاقہ میں ایک کرایہ کے مکان میں اقراء قرآن سینٹر قائم ہے۔ اینٹی اینکروچمنٹ مہم کے تحت پولیس اس علاقہ میں آپریشن کے لئےآئی تو بعض علاقہ مکینوں نےان سے دست درازی کی اور انہیں ذدوکوب کیا جوکہ قانونی اور اخلاقی طور پر جرم ہے ۔اس پورے واقعے سے اقراءقرآن سینٹر کی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں تھا۔
یہ خبربھی لازمی پڑھیں:اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان
ذرائع کے مطابق دو روز بعد پولیس ٹیم نے علاقے کا گھیراؤ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور اقراءقرآن سینٹر پر بھی چھاپہ ماراجہاں موجود مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محسن علی اصغری کو وہ گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔مقامی پولیس انتظامیہ بخوبی آگاہ ہے کہ یہ اقراءقرآن سینٹراصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے اور اس واقعے سے اصغریہ یا محسن علی اصغری کا کوئی تعلق نہیں ۔
ذرائع نے شیعت نیوز کو یہ بھی بتایاہے کہ اصغریہ کے عہدیداران نے کمشنرحیدرآبادسے لیکر ایس ایچ او تک سے ملاقاتیں اور رابطے کیئے ہیں لیکن 6روز گذرجانے کے باوجود محسن علی اصغری کو رہانہیں کیا جارہا۔ وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محسن علی اصغری کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کی بلاجوازگرفتاری میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔