ایران

یورینیم کی افزودگی دس دنوں میں جوہری ڈیل کی حد سے تجاوز کرے گی ۔ بہروز کمالوندی

شیعت نیوز: ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یورینیم کی 3.7 فیصد افزودگی کو 4 گنی کیا ہے اور 300 کلوگرام کی پیداواری کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

یہ بات بہروز کمالوندی نے پیر کے روز اراک میں ہیوی واٹر کمپلکس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اگلے 100 دنوں کے دوران 300 کلوگرام سے زائد یورنیم کی افزودگی کے لئے تیار ہیں۔ یورینیم کی افزودگی دس دنوں میں جوہری ڈیل کی حد سے تجاوز کرے گی۔

کمالوندی نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے وعدوں پر کمی لانے کے الٹی میٹم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کے سامنے ابھی بھی موقع موجود ہے اگر وہ زیادہ وقت کے خواہاں ہیں یعنی وہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں چاہتے ہیں یا نہیں کرسکتے ہیں۔

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے کی شقوں نمبر 26 اور 36 کی مبنی پر اپنے وعدوں کی کمی پر فیصلہ کیا ہے، اگر ہمارے مطالبات فراہم نہ ہوئیں تو اگلے مرحلے میں یورینیم کی افزودگی 3.7 فیصد سے زائد ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری صنعت اور ملکی معاشی کی ترقی کے لئے تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔

یاد رہے ایرانی صدر نے 8 مئی کو امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورینیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا اور جوہری معاہدے کی شقوں نمبر 26 اور 36 کے مطابق دوسرے فریقین کی بد عہدی کی صورت میں مجموعی اور جزوی طور پر اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button