اہم ترین خبریںپاکستان

اسوقت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ کے کہنے پر ایران کے خلاف ایک صفحہ پر ہیں،مولانا گل نصیب خان

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان امریکہ کے ہاتھوں میں استعمال ہو رہا ہے، اگر پاکستان نے کوئی غلطی کی تو اسے بڑا نقصان اُٹھانا پڑے گا

شیعت نیوز: جے یو آئی (ف) اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر سابق سینیٹرمولانا گل نصیب خان نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان افغانستان میں اشرف غنی کی حمایت کرکے انہیں طالبان کے مقابلے میں مضبوط کرے۔ طالبان اب پاکستان کے کنٹرول سے باہر ہیں اور طالبان کی اعلیٰ قیادت امریکہ کے مذاکرات سے اس لئے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں کہ اسے یقین ہے کہ افغانستان میں اسے کامیابی نصیب ہو رہی ہے اور امریکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں طالبان کی حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ ایک جانب افغانستان میں پاکستان کا تعاون پا رہا ہے تو دوسری جانب ایران کے خلاف قائم ہونے والے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کا خواہش مند ہے۔ اسوقت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ کے کہنے پر ایران کے خلاف ایک صفحہ پر ہیں۔امریکہ عالمی مالیاتی اداره (آئی ایم ایف) کے کندھے پر بندوق رکھ کر پاکستان سے اپنی بات منوانے پر بضد ہے۔ ملک کے اندر سیاسی انتشار ہے، عسکری اور سیاسی قیادت ایک صفحہ پر نہیں، جس کا ملک کو نقصان اُٹھانا پڑے گا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں : ٹرمپ نے سعودی عرب اور امارات کو 8 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کردیئے

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان امریکہ کے ہاتھوں میں استعمال ہو رہا ہے، اگر پاکستان نے کوئی غلطی کی تو اسے بڑا نقصان اُٹھانا پڑے گا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی کڑی شرائط تسلیم کرنے سے ملکی معیشت بہتر ہونے کی بجائے بری طرح متاثر ہوگی۔ پاکستان پر یہ الزام لگتا رہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ ہاتھ کر رہا ہے، اب پاکستان بری طرح پھنس چکا ہے۔ اب پاکستان کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان نے افغان طالبان سے متعلق اپنے آپ کو امریکہ کے سامنے سرنڈر کیا ہے، جو ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ اب طالبان کا پاکستان پر وہ اعتماد نہیں رہا جو پہلے ہوا کرتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button