اہم ترین خبریںایران

ایک پیغام جس نے منزل پر توڑا دم !!! | شیعت نیوز نیٹ ورک

اس ملاقات کی جو شروعاتی تصاویر سامنے آئیں ان میں شینزو آبے کے سامنے رکھی میز پر ایک لفافہ موجود ہے لیکن بعد کی تصاویر میں وہ لفافہ ان کے پاس صوفے پر رکھا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

شیعت نیوز: جاپان کے وزیر اعظم اور رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات کی تصاویر سامنے آئی ہیں ان سے اس پیغام کے انجام کا پتہ چلتا ہے جو منزل مقصود تک نہیں پہنچا ۔

جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے آج جمعرات کے روز رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای سے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت حسن روحانی بھی موجود تھے۔

اس ملاقات کی جو شروعاتی تصاویر سامنے آئیں ان میں شینزو آبے کے سامنے رکھی میز پر ایک لفافہ موجود ہے لیکن بعد کی تصاویر میں وہ لفافہ ان کے پاس صوفے پر رکھا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :میں ٹرمپ کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ اس کا پیغام سنا جائے اور اس کیلئے پیغام بھیجا جائے،آیت اللہ خامنہ ای کا جاپانی وزیراعظم کو جواب

اس ملاقات کے بعد جو خبریں گردش کر رہی ہیں اس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ ملاقات کے آغاز میں جاپان کے وزیر اعظم نے رہبر انقلاب اسلامی سے کہا کہ میں آپ تک امریکا کے صدر کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فورا فرمایا کہ آپ کی نیک نیتی اور سنجیدگی پر ہمیں شک نہیں ہے لیکن ٹرمپ پیغامات کے تبادلے کے بھی لائق نہیں، آپ امریکی صدر کے حوالے سے جو کہہ رہے ہیں تو میں ٹرمپ کو اس لائق ہی نہیں سمجھتا کہ انہیں کوئی پیغام دوں یا پیغام کا تبادلہ کروں۔ میرے پاس ان کے لئے کوئی جواب نہیں ہے اور میں انہیں کوئی جواب نہیں دوں گا ۔ اس کے بعد تصاویر کا معاملہ صاف ہو گیا کہ میز پر رکھے ہوئے لفافے میں ٹرمپ کا پیغام تھا جسے جاپان کے وزیر اعظم نے اٹھا کر اپنے پاس صوفے پر رکھ لیا ۔ یہ وہی پیغام تھا جسے رہبر انقلاب اسلامی نے قبول نہیں کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button