ایران

امریکی پابندیوں اور دباؤ نے اپنی حیثیت کھو دی ہے: صدر حسن روحانی

شیعت نیوز: ایرانی صدر مملکت نے مغربی پڑوپیگینڈہ کے باوجود ملک کی مناسب صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام جاں لیں کہ امریکی پابندیاں اور دباؤ بڑھ گئی ہے جس کے بعد ان کی حیثیت کھو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار "حسن روحانی” نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گزشتہ سال کے دوران ایران مخالف بڑھتی ہوئی امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایسی پابندیاں تاریخ میں بے مثال ہیں حتی کہ دوسرے ممالک کے خلاف اقوام متحدہ کے ساتواں چارٹر کے مطابق دباؤ کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہے۔

صدر روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ ان تمام دباؤ اور مخالف پروپیگنڈہ کے باوجود ہمارے ملک کی صورتحال بہت ہی عمدہ ہے البتہ ابھی بھی بعض مسائل حل نہیں ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے شک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات معاشی دہشت گردی کی واضح مثال میں سے ایک ہے اور ان کے ظالمانہ جرائم تاریخ میں ریکارڈ کیا جائے گا مگر ان دباؤ کے باوجود ہمارے عوام مزاحمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورے ایران میں واضح طور پر اعلان کردیا کہ امریکہ ایک غلطی راستے پر قدم چل رہا ہے اور کسی بھی ایران کی تاریخ پر واقف ہوئے سمجھتا ہے کہ بڑھتے ہوئے دباؤ ایرانی عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ماس کے بیانات ایرانی قوم کی طاقت اور اقدار پر اعتراف کرنے کی علامت ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے اتحادی کے موقف غلطی کی مبنی پر ہے اور یہ بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایرانی حکومت اور عوام کی ہوشیاری اور اچھی حکمت عملی کی تعریف کی۔

صدر روحانی نے کہا کہ آج تمام عوام اچھے جانتے ہیں کہ تمام مسائل اور مشکلات کی جڑ امریکہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button