پاکستان

شگر میں منعقدہ آئی ایس او بلتستان ڈویژن کا دو روزہ اجلاس عمومی اختتام پذیر

آئی ایس او بلتستان ڈویژن کا دو روزہ اجلاس عمومی شگر الحسینی یونٹ الچوڑی میں منعقد ہوا

شیعت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کا شگر الحسینی یونٹ الچوڑی میں منعقد ہ دو روزہ اجلاس عمومی اختتام پذیر ہوگیا۔

آئی ایس او بلتستان ڈویژن کا دو روزہ اجلاس عمومی شگر الحسینی یونٹ الچوڑی میں منعقد ہوا جس میں پورے ڈویژن میں موجود یونٹ صدور اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس عمومی میں پچھلی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اگلے سہ ماہی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس وہ درس گاہ ہے، جہاں سے نوجوان اپنی روحانی اور معنوی غذا حاصل کرتے ہیں اور آئی ایس او جوانوں کو الٰہیت و معنویت کی طرف گامزن کرنے والی تنظیم ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام ڈویژنز میں ہر تین ماہ بعد اجلاس عمومی کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں یونٹس اور ڈویژن کی گزشتہ سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اگلے تین ماہ کیلیے پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button