اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم عمران خان ودیگر سیاسی قائدین کا علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

عمران خان نےبیان کے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

شیعت نیوز: وزیر اعظم عمران خان نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔ سرکاری ٹی وی چینل پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خا ن نے کہاکہ علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مضبوط آواز تھے۔

عمران خان نےبیان کے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علامہ راجہ ناصرعباس کا تعزیتی پیغام

واضح رہے کہ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد آج کراچی کے نجی اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے ان کی نماز جنازہ اب سے ابھی محفل شاہ خراسان میں اداکی جارہی ہے ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علامہ راجہ ناصرعباس کا تعزیتی پیغام

علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ ، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر قومی سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے جبکہ علامہ عباس کمیلی کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button