اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام ،3تکفیری دہشتگردہلاک بھاری اسلحہ برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے بتایا جارہا ہے جبکہ ان کے قبضے سے سعودی عرب کے حکمرانوں کی تصاویر والے پوسٹر بھی برآمد ہوئے ہیں

شیعت نیوز: پنجاب کے علاقےگجرات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔کار سوار تین تکفیری دہشت گرد اسلحہ اور بارود سمیت نہر اپرجہلم میں گر کر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر انہوں نے ایک مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا۔لیکن مشتبہ افراد نےپولیس سے بچنے کے لئے گاڑی بھگانے کی کوشش کی لیکن تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر اپر جہلم میں گرگئی۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:دہشتگردی کے خطرات،محکمہ اوقاف کی مساجد، مدارس اور درباروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

تلاش پر گاڑی کو چکوڑی بھیکوال گاؤں تھانہ ڈنگہ کے قریب نہر سے نکالا گیا تو اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوچکے تھے جبکہ گاڑی سے بارودی مواد، تین کلاشنکوفیں، ڈیٹونیٹنگ کارڈ، سیفٹی فیوز سمیت سعودی عرب سے شائع ہونے والا شیعہ منافرت اور افغان جہاد

پر مبنی لٹریچربھی برآمد ہواہے ، جنہیں پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے بتایا جارہا ہے جبکہ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی گاڑی، اسلحہ ، فرقہ وارانہ لٹریچر اور دیگر مسروقہ سامان قانون نافذ کرنےوالےاداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button