اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مسئلہ فلسطین سےغداری، فلسطینیوں نے 24 سال بعد آلِ سعود کی اعلان کردہ تاریخ پرعید نہ منائی

فلسطینی شہریوں کے مطابق سعودی عرب صدی معاملے کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو فراموش اور محو کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کو قریبی تعاون فراہم کررہا ہے۔

شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی عوام اور فلسطینی سیاسی قیادت فلسطین کے بارے میں صدی معاملے میں سعودی عرب کی گھناؤنی سازش کے پیش نظر 24 سال بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب سے مختلف دن پر عید منا رہے ہیں ۔بین الاقوامی میڈیا پر نشر ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر فلسطینی شہریوں نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ صدی معاملے میں سعودی عرب اور امریکہ سازش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

فلسطینی شہریوں کے مطابق سعودی عرب صدی معاملے کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو فراموش اور محو کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کو قریبی تعاون فراہم کررہا ہے۔

یروشلم اور دیگر فلسطینی علاقوں کے مرکزی مفتی نے سرکاری میڈیا پر پیر( 3 جون) کو تصدیق کی تھی کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عید 5 جون منائی جائے گی جبکہ گذشتہ 24 سال سے فلسطینی سعودی عرب کے ساتھ ایک ہی دن عید فطرمناتے تھے لیکن اس بار فلسطینیوں نے سعودی عرب کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں آشکارا غداری کے پیش نظر عید 4 جون کے بجائے 5 جون کو منائی ہے اور مصر نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔

سعودی عرب میں عیدالفطر کل (4 جون کو) منائی گئی تھی جبکہ ایران میں عید فطر آج 5 جون کو منائی جارہی ہے ، ایران نے صدی معاملے کی کھل کر مخالفت کی ہے اور صدی معاملے کی مخالفت کرنے والے اسلامی ممالک اور فلسطینی تنظیموں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو فراموش اور محو کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی ۔

سعودی عرب صدی معاملے کے سلسلے میں بحرین میں 26-25 جون کو امریکہ کی جانب سے منعقد کردہ اقتصادی کانفرنس میں شرکت اور تعاون فراہم کرے گا لیکن فلسطین نے کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور دیگر عرب ممالک سے بھی اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button