اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت تو بدل گئی لیکن ابھی بھی ملک میں یزیدی نظام ہے، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری

انہوں نے کہا کہ اس نظام میں غریب اور کمزور کو انصاف دینے کی سکت ہی نہیں ہے،قانونی ریلیف فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کےلئے ہیں۔

شیعت نیوز: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر یزیدی نظام نہیں بدلتا،نظام ابھی بھی یزیدی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق علامہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ظلم کے خلاف احتجاج اور شہدائے ماڈل ٹاءون کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کی پاداش میں بھکر،خوشاب،سرگودھا کے جن کارکنوں کو اس ظلم اور جبر کے نظام نے سزا سنائی ان اسیران انقلاب نے جیلوں میں گوشہ درود قائم کر لئے ہیں۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:ہم حسینی کردار والے ہیں، یزیدی نظام جبرسےگھبرانے والے نہیں ، طاہرالقادری

انہوں نے کہا کہ اس نظام میں غریب اور کمزور کو انصاف دینے کی سکت ہی نہیں ہے،قانونی ریلیف فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کےلئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد تحریک منہاج القرآن نے اسیران کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انکی خیریت دریافت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button