اہم ترین خبریںپاکستان

امام خمینیؒ نے فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کو نئی جہت دی، ملی یکجہتی کونسل

امام خمینی نے جمعۃ الوداع کو روز قدس اعلان کر کے اتحاد بین المسلمین کی مضبوط بنیاد رکھ دی،فلسطین اور قبلہ اول کی تحریک آزادی کو نئی جہت دی اس لئے روز قدس کی ریلیوں کا ملی یکجہتی کونسل خود اھتمام کرتی ھے اور بھرپور شرکت کرتی ھے۔

شیعت نیوز: ملی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ھدیۃ الھادی کے سربراہ جناب پیر ھارون علی گیلانی کی میزبانی اور افطار پارٹی پر سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقد ھوا-

ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف واحدی نے بھی شرکت کی۔اور اپنی گفتگومیں اپنا بھرپور موقف پیش کیا،علاوہ ازیں جناب ثاقب اکبر،جناب پیر غلام رسول اویسی،پیر سلطان احمد علی،پیر محبوب کوریجہ،جناب آصف لقمان قاضی اور دیگران نے شرکت کی۔

آخر میں میڈیا بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ نے روز قدس کے حوالے سے کہا کہ امام خمینی نے جمعۃ الوداع کو روز قدس اعلان کر کے اتحاد بین المسلمین کی مضبوط بنیاد رکھ دی،فلسطین اور قبلہ اول کی تحریک آزادی کو نئی جہت دی اس لئے روز قدس کی ریلیوں کا ملی یکجہتی کونسل خود اھتمام کرتی ھے اور بھرپور شرکت کرتی ھے۔

ایران اس وقت فلسطین کی حمایت میں مضبوطی کے ساتھ کھڑا ھے اس لئے امریکا اپنے بحری بیڑہ لے کے خلیج فارس میں پہنچ کر جنگ کے شعلے بھڑکا رھا ھے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رھا ھے کہ اسرائیل پر سٹینڈ نہ لے مگر ایران ان سب سازشوں اور دباؤ کے مقابلے میں جرئت اور استقامت کے ساتھ کھڑا ھے جس کی وجہ سے امریکا منہ کی کھائے گا اور ٹرمپ کی ڈیل آف سینچری کی سازش ناکام ھو گی۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سےشیعہ سنی تنظیموں کا اسلام آباد میں مشترکہ القدس ریلی نکالنے کا اعلان

ھمارا موقف ھے کہ او آئی سی اپنے سربراہی اجلاس میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق اور حمایت میں مضبوطی کے ساتھ کھڑا ھو جائے عالم اسلام اتحاد و یکجہتی کے ساتھ دنیا کو بتائے کہ کشمیر اور فلسطین میں آزادی کی تحریک چل رھی ھے اسے دھشتگردی کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔علاوہ ازیں عالم اسلام کو امریکا کے مقابلے میں ایران کے ھاتھ مضبوط کرنے چاھئیں،اسرائیل کے مقابلے میں سب مضبوط ممالک کو جنگ و جدل میں ڈال کر ایک سازش کے ساتھ کمزور کر دیا گیا پاکستان اور ایران عالم اسلام کے دو مضبوط ملک ھیں اسرائیلی کی حامی سامراجی طاقتیں ان کو بھی انھیں سازشوں کے ساتھ کمزور کرنا چاھتی ھیں سامراج کے مقابلے میں مسلم امہ کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ھو گا ورنہ امریکا اسرائیل دشمن قوتوں میں اختلاف اور دراڑ ڈال ان کو کمزور کر کے گریٹر اسرائیل کی راہ ھموار کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ڈیل آف سینچری کے ذریعے انہیں مقاصد کو حاصل کرنا چاھتا ھے اس ڈیل کو ناکام بنانے کے لئے امہ کا آپس میں اتحاد خروری ھے۔پاکستان میں مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رھی ھیں اور حکومت پٹرولیم مصنوعات،بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھا کر عوام پر ظلم کر رھی ھے کونسل اس صورتحال کی شدید مذمت کرتی ھے۔آئی ایم ایف کے آگے جھکنا ملک و قوم کے ساتھ کھلی زیادتی ھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button