اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ صدی کی ڈیل نامی معاہدے کے تحت عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر فلسطین کا سودا کرنے پر تلا ہو اہے،علامہ باقرزیدی

یوم القدس جہاں فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا دن ہے وہاں مسلمانوں کے مابین وحدت اور اتحاد کا دن بھی ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےآزادی القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سند ھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ امام خمینی نے کہا تھا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس، یوم اللہ، یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے۔پوری دنیا کے مسلمان رمضان المبارک کےآخری جمعہ کو یوم القدس منا کر مسلم امہ کے مابین وحدت و یکجہتی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہیں۔یوم القدس جہاں فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا دن ہے وہاں مسلمانوں کے مابین وحدت اور اتحاد کا دن بھی ہے۔

یہ خبر بھی ملاحظہ فرمائیں:صدی کی ڈیل کرنے والے عرب ممالک کے حکمران امریکی کاسہ لیسی بند کر دیں ،علامہ باقر زیدی

علامہ باقر زیدی کاکہنا تھا کہ عالمی سامراجی قوتیں بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ صدی کی ڈیل نامی معاہدے کے تحت عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر فلسطین کا سودا کرنے پر تلا ہو اہے۔عرب دنیا کے خائن حکمران فلسطین کے مظلوموں کی مدد کرنے کی بجائے دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکہ کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں جو عنقریب ان کے لئے ایک بڑی مصیبت ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button