اہم ترین خبریںپاکستان

ہزارہ قوم ہوشیار: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اسرائیل کے دفاع کیلئے سرگرم

واضح رہے کہ ایچ ڈی پی نے ایک بار یوم عاشور ہ کو منانے کے خلاف بھی بیان دیا تھا جو ریکارڈ پر موجود ہے۔

شیعیت نیوز: یوم القدس جسکو امام خمینی نے آج سے چالیس سال قبل رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو منانے کا اعلان کیا تھا، آج صہیونی ریاست اسرائیل کے لئے شدید در د سر اور لٹکتے ہوئے خنجر کی مانند ایک ایونٹ بن گیا ہے ، اس دن سے سوائے اسرائیل اور اسکے یاروں کے کسی کو بھی تکلیف نہیں۔

ا یسا ہی مسئلہ پاکستان میں کوئٹہ کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور اسکے سربراہ کو ہے ، جنہوں نے اس دن کے منانے پر پابند ی لگانے کا   مطالبہ کیا ہے۔

ایچ ڈی پی نے بیان جاری کیا ہے کہ قوم یوم القدس کا بائیکاٹ کرے، انکا کہنا ہے کہ مخصوص دن کو فلسطین سے منصوب نا کیا جائے۔

کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلیاں نکالنے پر پابند ی

دھیاں رہے کہ مخصو ص دن کسی بھی تحریک میں اہم کردار ادا کرتاہے، جیسا کہ روز جمعہ کو ہی لے لیں اسلام میں اس دن کوخاص اہمیت ہے اسی طرح یوم عاشورہ و یوم علی و یوم القدس بھی اپنی اہمیت اور تاثیر رکھتے ہیں۔

یہ امام خمینی کی بصیرت تھی کہ انہوں نے ایک دن فلسطین کے لئے مخصوص کرنے کا اعلان کیا،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی تحریک کی شکل اختیار کرلی، اس دن ناصر ف ایران اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں یوم القدس کے بڑے بڑے اجتماع منعقد ہوتے ہیں جس نے اسرائیل کو شدید پریشان کررکھا ہوا ہے،لہذا اس دن کی اہمیت کو کم کرنے کے لئے اسرائیل نے اپنے ایجنٹوں کو میدان میں چھوڑ دیا ہے ۔

ہزارہ قوم سے گذار ش ہے کہ وہ اپنی صفوں میں گھسے ان اسرائیلی ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں اور انہیں اپنی صفوں سے باہر نکال کریں۔

واضح رہے کہ ایچ ڈی پی نے ایک بار یوم عاشور ہ کو منانے کے خلاف بھی بیان دیا تھا جو ریکارڈ پر موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button