اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی : شیعہ علماء کونسل کا بڑا قدم اپنی ریلی مرکزی قدس ریلی میں ضم کرنے کا اعلان کردیا

مشترکہ پریس کانفرنس کا مقصد امام خمینی کے فرمان پر بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے اپنی آواز میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایک اہم اعلان بھی شامل ہے

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے آج کراچی میں یوم القدس کی مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال جمعۃ الودع کو امام خمینی ؒ کے فرمان پر یوم القدس عظیم الشان انداز سے منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنا اور آزادی بیت المقدس کے لئے ہر دم کوشیش کرتے رہنا ہے۔

گذشتہ شب مشترکہ پریس کانفرنس کا مقصد امام خمینی کے فرمان پر بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے اپنی آواز میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایک اہم اعلان بھی شامل ہے ۔مقررین نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں امام خمینی کے فرمان پر بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے ریلیاں ، سیمینار ، اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جاتا ہے ، اس سلسلے میں مرکزی تحریک آزادی القدس ریلی کراچی میں نکالی جاتی ہے ۔

19برس بعد کراچی میں آئی ایس او اور شیعہ علماءکونسل کی مشترکہ القدس ریلی نکالے جانے کا امکان

مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی موجودہ صورتحال جہاں امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے لیے پنجہ آزمائی کررہے ہیں ۔

لہذا شیعہ علما ء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن نے 31مئی 2019 بمطابق 25رمضان المبارک بروز جمعۃ الوداع سی بریز تا تبت سینٹر تحریک آزادی القدس ریلی کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور تمام علماء اکرام ، ذمہ داران ، کارکنان سے گزارش ہے کہ اس عظیم الشان ریلی میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ہم بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سے اٹھنے والی بھرپور اور موثر آواز بن سکیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ 19 سالوں سے کراچی میں یوم القدس کی دو ریلیاں ہوتی رہیں ہیں، 19 سال بعد خدا کے فضل سے اکابرین کی کوشیش رنگ لائیں اور مشترکہ آزادی القدس ریلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button