قدس کی آزادی کیلئے او آئی سی کومضبوط کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
قدس کی آزادی کیلئے او آئی سی کومضبوط کیا جائے یا مسلم ممالک میں عوامی لیڈر شپ اپنے اندر ہم آہنگی پیدا کرکے قدس کی آزا ی کیلئے جدوجہدکرنے سے اپنے ہدف تک پہنچاجا سکتا ہے اور بیت المقدس کو صیہونیت سے آزاد کر ایا جا سکتا ہے۔

شیعیت نیوز: علامہ ساجد نقوی کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت رکوائیں مسلمانوں کے پاس وسائل موجود ہیں مگر انہیں امت کی بیداری اور تحفظ کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ اتحاد کا فقدان ہے۔
قدس کی آزادی کیلئے او آئی سی کومضبوط کیا جائے یا مسلم ممالک میں عوامی لیڈر شپ اپنے اندر ہم آہنگی پیدا کرکے قدس کی آزا ی کیلئے جدوجہدکرنے سے اپنے ہدف تک پہنچاجا سکتا ہے اور بیت المقدس کو صیہونیت سے آزاد کر ایا جا سکتا ہے۔
مسئلہ فلسطین جتنا فلسطینیوں کا ھے اتنا ہی ھمارا بھی ھے. گورنر پنچاب چوہدری محمد سرور
اس سال امریکا نے خلیج فارس میں اپنا بحری بیڑہ اتار کر خطے میں اسرائیل کو مضبوط کرنے اور اُمت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی ہے اس لئے یوم القدس بھر پور قوت سے مناکر امریکا و اسرائیل کی امُت مسلمہ کیخلاف سازشوں کا موثر جواب دینا ضروری ہے بیت المقدس مسلمانوں کی مشترکہ میراث اور تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے آج تمام امت مسلمہ کو چائیے کہ وہ متحد ہو کراتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے یک زبان ہوکر آواز بلند کرتے ہوئے دنیا کے دیگر مسلم ممالک کیلئے اُمت واحدہ کا عملی نمونہ پیش کریں ۔