اہم ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلیاں نکالنے پر پابند ی

ڈی آئی جی نے یہ بھی کہا کہ شہر میں دو خودکش حملہ آوروں کی اطلاع ہے اسی لئے جمعۃ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ کل یوم قدس کے حوالے سے ریلیاں نکالنے پر پابندی ہوگی۔

شیعیت نیوز: ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مغرب کے وقت امام بارگاہ ناصرالعزاء میں حملہ آور نے گھسنے کی کوشش کہ۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور خواتین کے لباس میں آیا تھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق دہشتگرد کو دروازے پر روکا گیا تھا، جس کے بعد اس نے پولیس پر دستی بم حملہ کیا۔

کوئٹہ : سعودی نواز خودکشی بمبار کو سیکورٹی اھلکار نے و اصل جہنم کردیا

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد زخمی ہوا، انہوں نے کہاکہ سپاہی کو جتنی بھی شاباشی دی جائے کم ہے، جبکہ زخمی اہلکار سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ڈی آئی جی نے یہ بھی کہا کہ شہر میں دو خودکش حملہ آوروں کی اطلاع ہے اسی لئے جمعۃ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ کل یوم قدس کے حوالے سے ریلیاں نکالنے پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button