پاکستان

مسئلہ فلسطین جتنا فلسطینیوں کا ھے اتنا ہی ھمارا بھی ھے. گورنر پنجاب

ایران کے خلاف سازشوں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ھم اس بارے میں اچھا چاہتے ہیں۔اور تحریک انصاف کی حکومت اس بارے میں اچھی کوشش کر رہی ہے۔

شیعیت نیوز:  قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیر اہتمام خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں یوم القدس اور نزول قرآن کی مناسبت سے ایک روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایران سے خصوصی طور پرآئے ہوئے قاریوں نے شرکت کی اور کلام الٰہی کے منفرد انداز سے محفل کے شرکا پر قرآنی سرور طاری کردیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورتھے۔ اس کے علاوہ عبدالغفارعزیز امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان، مولاناعاصم مخدوم، چئیرمین کل علما مسالک بورڈ، میاں عمران مسعود سابق زیر تعلیم ووائس چانسلر، ساوتھ ایشیا یونیورسٹی، لاہور،, مولانا شاہد حسین نقوی،وحدت المسلمین آغا مبارک موسوی، لعل مہدی خان،مفتی فہیم التھانوی جامعہ اشرفیہ ،مولانا شعیب الرحمان دارالعلوم حنفیہ لبرٹی لاہور،علامہ مفتی شبیر انجم،پیر معصوم حسین شاہ نقوی،کے ےساتھ معززین شہر نے شرکت کی۔

کوئٹہ : سعودی نواز خودکشی بمبار کو سیکورٹی اھلکار نے و اصل جہنم کردیا

گورنر پنچاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین جتنا فلسطینیوں کا ھے اتنا ہی ھمارا بھی ھےاس کے لئے ھم سب مسلمانوں کو چاہئے کہ مل کر جدوجہد کریں۔

ایران کے خلاف سازشوں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ھم اس بارے میں اچھا چاہتے ہیں۔اور تحریک انصاف کی حکومت اس بارے میں اچھی کوشش کر رہی ہے۔

قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کا موقف تمام کمیونٹی اور بین الاقوامی آرگنائزیشنز میں صیہونستی رژیم کے مقابلے میں فلسطین کی حمایت ھےانھوں نے کہا کہ امریکہ 40 سال سے ایران کو مٹانے کی ناکام کوشش کر کرہا ھے لیکن کامیاب نہیں ھوا.

متعلقہ مضامین

Back to top button