اہم ترین خبریںپاکستان

19برس بعد کراچی میں آئی ایس او اور شیعہ علماءکونسل کی مشترکہ القدس ریلی نکالے جانے کا امکان

واضح رہے کہ شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی کا آئی ایس او اور شیعہ علماءکونسل کی مشترکہ القدس ریلی کے انعقاد کیلئے کردار قابل ستائش ہے جنہوں نےاپنی جماعت کو 19برس بعد قومی وملی مفادمیں مشترکہ القدس ریلی کے انعقاد پر راضی کیا

شیعت نیوز: 19برس بعد کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی مشترکہ طورپر نکالے جانے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس او اورشیعہ علماءکونسل کے درمیان گزشتہ دوہفتوں سے مشترکہ ریلی کے انعقاد کے حوالے سے بیک ڈور رابطے جاری تھے۔ تازہ موصولہ اطلاعات کےمرکزی آزادی القدس ریلی کے حوالے سے مطابق آج شب 9بجے آئی ایس او اور شیعہ علماءکونسل کراچی ڈویژن کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس اور اہم اعلانات متوقع ہیں ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :آئی ایس اوملتان کے تحت آل پارٹیز پریس کانفرنس، یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی کا آئی ایس او اور شیعہ علماءکونسل کی مشترکہ القدس ریلی کے انعقاد کیلئے کردار قابل ستائش ہے جنہوں نےاپنی جماعت کو 19برس بعد قومی وملی مفادمیں مشترکہ القدس ریلی کے انعقاد پر راضی کیا۔ جبکہ آئی ایس او نے بھی اس حوالے سے اپنے موقف میں لچک اوروسعت قلبی کا مظاہرہ کیاہےکہ جس کے سبب ملی خواہشات کے پیش نظر پاکستان کی سب سے بڑی القدس ریلی مزیدشان ووشوکت کے ساتھ نکالی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button