حکومت پاکستان سعودیہ عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کروانےمیں اپنا کرداراداکرے ،شیعہ جماعتوں کامشترکہ مطالبہ
شیعت نیوز: شیعہ جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ،نائب صدر آئی ایس او علی ضامن،صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سبطین سبزواری ،مجلس وحدت مسلمین کےرہنماعلامہ حسن رضا ہمدانی ،علامہ جواد نقوی کی تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے رہنماعلامہ توقیر عباس اورامامیہ آرگنائزیشن کے رہنما سجاد حیدر کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں قابل مذمت ہیں اگر لاپتہ افراد نے جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ خبربھی لازمی پڑھیں :ایران کا ساتھ دینا پاکستان پر فرض ہے، اگر نہیں دیا گیا تو آج ایران ہے کل سعودیہ ہوگا اور پھر پاکستان کی باری ہو گی، جنرل (ر)غلام مصطفیٰ
رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ سعودی عرب اور یمن جنگ رکوانے، عرب اور ایران کشیدگی کم کرنے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کیا جائے۔فلسطین و کشمیر میں مظالم کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ سے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں ۔حکومت پاکستان کل یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔







