اہم ترین خبریںپاکستان

مولائے کائنات حضرت علیؑ کی حیات طیبہ سے یتیم پروری کا درس حاصل کرنا چاہیے، علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے آخری نبیؐ کا ارشاد ہے علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں۔ احادیث میں رسول اکرم ؐ سے ارشاد ہو ا ہے کہ اگرتمام انبیاء کے اوصاف کو یکجا دیکھنا چاہتے ہو تو میرے بھائی علیؑ کو دیکھو

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت امام علی ؑ کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں تمام عالم اسلام کو امیرالمومنین ؑ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ کا ہر دن ہمارے لیے نمونہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ آپؑ کی پوری زندگی فقط خوشنودی خدا اور اطاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بسر ہوئی۔عدالت ہو کہ شجاعت، عبادت ہو یا فہم و فراست، سخاوت ہو یا طہارت، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ پوری کائنات میں مولا علی علیہ السلام کا کوئی جواب نہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے آخری نبیؐ کا ارشاد ہے علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں۔ احادیث میں رسول اکرم ؐ سے ارشاد ہو ا ہے کہ اگرتمام انبیاء کے اوصاف کو یکجا دیکھنا چاہتے ہو تو میرے بھائی علیؑ کو دیکھو۔-انہوں نے مزید کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ سے یتیم پروری کا درس حاصل کرنا چاہیے۔ حضرت علی علیہ اسلام امت کے باپ کا درجہ رکھتے ہیں اور آپ نے ہمیشہ راتوں کو جا جا کر یتیموں کے دکھوں کا مداوا کیا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:علامہ راجہ ناصرعباس کا حکومت سے یوم علی ؑاور یوم القدس پر ملک بھرمیں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا مطالبہ

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں برآمد ہونے والے عزاداری کے جلوسوں کو موثر سیکورٹی فراہم کی جائے۔ملک میں سیکیورٹی تھریٹس بہت زیادہ ہے، داعش کی کارروائیاں اب پاکستان میں بھی ہورہی ہے ۔ملک دشمن عناصر شرپسندی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی تقریبات، عبادت گاہیں اور سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کا ہدف رہے ہیں۔ایسے موقعہ پر سیکورٹی اداروں کو مزید چوکنا ہونے کی ضرورت ہے۔حساس مقامات پر جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیئے جائیں اور سیکورٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین کا کہناتھا کہ جلوسوں کی حفاظت پر مامور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا تاہم اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جلوس میں شریک ہونے والے سوگواران کی راہ میں سیکورٹی کے نام پر رکاوٹ یا مشکلات پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button