اہم ترین خبریںپاکستان

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم علی ؑکے موقع پر لاہور بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ذرائع کے مطابق 21 رمضان کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے موبائل سروس کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی۔

شیعت نیوز: اکیس رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علیؑ ابن ابی طالب ؑ کے موقع پر لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی۔ تمام سرکاری سکول اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا کر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید برآں محکمہ داخلہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت امن و امان کے متعلق اجلاس کے دوران چینی نائب صدر کی لاہور کے متوقع دورے اور یوم شہادت حضرت علی(ع) کے دوران سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظریوم علی ؑپرلاہور میں 3 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے

ذرائع کے مطابق 21 رمضان کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے موبائل سروس کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی۔

دوسری جانب یومِ شہادت حضرت علی(ع) کے موقع پر محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنیکی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہوکر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیرہونیوالے مرکزی جلوس سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کے جلوسوں کی سخت سکیورٹی اور مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :یوم علیؑ کے موقع پر لاہور میں موبائل فون سروس بند کرنے پر غور

ذرائع کے مطابق آتشیں اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ فرقہ واریت کو فروغ دینے والی متنازع اور اشتعال انگیز تقاریر کی سختی سے ممانعت ہے اور اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بڑے جلوسوں کی نگرانی کیلئے لا اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز کی فضائی نگرانی کی غرض سے ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائے گا اور ڈرون، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سکیورٹی کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button