رکن سندھ اسمبلی محمد علی عزیز کی سولجر بازارآمد ،مساجدوامام بارگاہوں کادورہ
شیعت نیوز:صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 105 سے پی ٹی آئی کےمنتخب رکن محمد علی عزیز(جی جی) کا مجلس وحد ت مسلمین سندھ سیکریٹریٹ آفس سولجر بازار کا دورہ ۔علاقے کے انتظامی معاملات زیر غور آئے ۔اس دوران سولجر بازار اور اے بی سنیا کے علاقوں میں نکاسی آب,اسٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران مسجد قباء ,در بتول اور شاہ خراسان کے ارکان کی مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما ناصر حسینی نے ایم پی اے محمد علی عزیزسے ملاقات کروائی اور ان کے مسائل سنے ۔
دریں اثناء انہوں نے ای بی سنیا میں نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ افراد کو ہدایت جاری کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما ناصر حسینی,ایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی کے سیکریٹری جنرل برادر حسن رضا ودیگرموجود تھے ۔ ملاقات کے دوران آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے اور علاقے کے انتظامی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔
علاوہ ازیں انہوں نے وفدکے ہمراہ محفل شاہ خراسان میں شبہہ روزہ معصومین ؑکی زیارت کا بھی شرف حاصل کیا۔







