یمن

یمن کے خلاف جارحیت بند نہ کی گئی تو ہمارا اگلا ھدف تباہ کن ہوگا، ترجمان یمنی فوج

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ یمنی فوج کی اگلی جوابی کارروائی پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور پریشان کن ہوگی۔

شیعیت نیوز: یمنی سرکاری فوج کے ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کو خبردار کرتےہوئے کہا ہے یمن کے خلاف جارحیت بند نہ کی گئی تو ہمارا اگلا ھدف تباہ کن ہوگا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ یمنی فوج کی اگلی جوابی کارروائی پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور پریشان کن ہوگی۔

انہوں نے کہا ہم دشمن کے سرحدوں کے اندر کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کئی بار سعودی سرحدوں کے اندر کئی ڈرون حملے کرچکی ہے۔

یمن جنگ :سعودی عرب پر جنگ کے توازن میں تبدیلی کی بنا پرخوف طاری

دوسری طرف یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈے پر 2018 میں کئے جانے والے ڈرون حملوں کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 300 سے زائد حساس مقامات کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

یمن نے سعودی اتحادیوں کو دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے اگر حملے جاری رہے تو ان دونوں ملکوں کے حساس علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یمنی فوج نے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کو نشانہ کر آل سعود کے ہوش اڑا دیے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button