اہم ترین خبریںپاکستان

جنگ کسی کے بھی مفادمیں نہیں ،جنرل باجوہ کی ایرانی وزیرخارجہ سے گفتگو

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، خطے کو تمام اطراف سے تصادم سے دور رکھنے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

شیعت نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ تمام اطراف سے خطے کو تصادم سے دور رکھنے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف 2روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، خطے کو تمام اطراف سے تصادم سے دور رکھنے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button