اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او نے بحرانوں میں بھی خط ولایت کو برقرار رکھا ، علامہ علی افضال رضوی

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کو تعلیمی اداروں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ،آئی ایس او طلبہ کے لیے امید کی کرن ہے

شیعت نیوز: آئی ایس او پاکستان آج ایک تناور درخت اور شجر طیبہ کی صورت میں آج ملک کے گوشے گوشے میں موجود ہے ، یہ آئی ایس او پاکستان کا امتیاز ہے کہ آئی ایس او کا شمارآج دنیا کی عالمی طلبہ تنظیموں اور تحریکوں میں ہوتا ہے۔ آئی ایس او نے بحرانوں میں بھی خط ولایت کو برقرار رکھا ، جس کی آئی ایس او کو سزائیں بھی دی گئیں ، اس کے مقابلے میں دیگر طلبہ تنظیموں کو وجود میں لایا گیا ، تاکہ انہیں خط ولایت سے ہٹا یا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہارمولانا علی افضال رضوی نے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے 47ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کو تعلیمی اداروں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ،آئی ایس او طلبہ کے لیے امید کی کرن ہے ۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 47واں یوم تاسیس ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔یومِ تاسیس کامرکزی پروگرام آئی آر سی لان،عائشہ منزل پہ منعقد کیا گیا ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :22 مئی یوم تاسیس آئی ایس او پاکستان ، خصوصی رپورٹ

پروگرام میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی اطلاعات سیکرٹری جلال حیدر، ڈویژنل صدر محمد عباس، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری علامہ صادق جعفری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ مبشر حسن،مولانا حیدر عباس ، سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اصغر مہدی،علامہ صادق رضا تقوی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین ،سمیت آئی ایس او کے ممبران، سابق صدور، علما ءاکرام اور تمام جامعات و کالجز کے طلباءنے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر محمد عباس کا کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 47سالہ جدوجہد کی ایک ایسی روشن حقیقت ہے جسکے اثرات و ثمرات کا وزن معاشرے میں واضع طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ آئی ایس او کے یہ نوجوان اُس دور میں اسلام کے نمائندے بن کر ابھرے کہ جب تعلیمی اداروں میں دین کی بات کرنے والوں اور باریش جوانوں کو تنقید کا نشانہ بنایاجاتا تھا ایسے مشکل حالات میں آئی ایس او نے جوانوں کو کمیونزم اور سوشلزم کی دلدل سے نکال کر ایک نئی شناخت عطا کی اور تعلیمی رشد عطا کرنے کے ساتھ ساتھ انکے فکری شعور کی اجاگر کرتے ہوئے جوانوں کو ایک عالمی نہضت کے ساتھ مربوط کر دیا ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :بائیس مئی یوم تاسیس آئی ایس او، شہداء کے خون سے تجدید وفا کا دن ہے

اس موقع پرمرکزی اطلاعات سیکرٹری جلال حیدرنے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقام شکر ہے کہ آج ہم اس نعمت پروردگار کا47 واں یوم تاسیس منا رہے ہیں یہ دن جہاں تشکر کا دن ہے وہیں محاسبہ اور تجدید عہد کا دن ہے ,اس دن تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم ماضی کی طرح اپنے سفر کی پہلے سے کہیں زیادہ منظم اور مستحکم انداز میںجاری رکھیں گے۔آج آئی ایس او پاکستان کا شمار فقط ایک طلبہ تنظیم کے طور پر نہیں بلکہ عالمی اسلامی تحریکوں میں ہوتا ہے۔

دنیا کی تمام انقلابی، اسلامی تحریکیں آئی ایس او پاکستان سے واقف ہیں اور اسے پاکستان میں استعماری سازش کے خلاف نبردآزما جوانوں کی ایک منظم تحریک کے طور پر پیش کرتی ہیںاس عظیم موقع پر ملت اسلامیہ کے تمام غیور فرزندان سے التماس کروں گا کہ وہ اس مقام پر خدا کا شکر ادا کریں اور اس کارواں حریت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردا ر ادا کر یں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button