پاکستان

یوم علیؑ کے موقع پر لاہور میں موبائل فون سروس بند کرنے پر غور

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ موبائل فون سروس بند کرنی ہے یا نہیں جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہنگامی صورتحال کیلئے رینجرز بھی تیار رہے گی۔

شیعت نیوز: سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چین کے نائب صدر کی لاہور آمد اور یوم علیؑ کی سکیورٹی کے انتظامات پر اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں یوم علیؑ پر حساس مقامات پر موبائل فون سروس جام کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ موبائل فون سروس بند کرنی ہے یا نہیں جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہنگامی صورتحال کیلئے رینجرز بھی تیار رہے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :تکفیری دہشت گردوں کےکراچی میں جلوس یوم علی ؑ پر حملے کی سازش ناکام

سی سی پی او نے پولیس افسران کا ہدایت کی کہ جلوس میں آنیوالے عزاداروں، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی تین درجاتی ہوتی اور جامہ تلاشی کے بعد ہی عزاداروں کو جلوس اور مجالس میں شرکت کی اجازت دی جائے گی جبکہ واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے بھی تلاشی لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ کی صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button