اہم ترین خبریںپاکستان

متضاد پالیسی : یمن جنگ میں سعودیہ کے ساتھ/ ایران امریکا تنازع میں فریق نہیں بنیں گے،وزارت خارجہ

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے اس سے قبل بھی پاک ایران دوستی کو اُس وقت نقصان پہنچانے کی کوشیش کی تھی پاکستانی وزیر اعظم عمران خا ن دو روزہ دورے پر ایران جارہے تھے ۔

شیعیت نیوز: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کےخلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپس پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور انسداد دہشت گردی کے لئے سعودی عرب اور اقوام عالم کے ساتھ تعاون کرے گا، پاکستان دہشت گردوں کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔

بخشو پالیسی: امریکا ایران تنازع میں کسی کیمپ میں نہیں جائیں گے، شاہ محمود

دوسری جانب وزیر خارجہ نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی اور خطے کا اہم ملک ہے یقیناً ہم دونوں امریکااور ایران کے درمیان تنازع میں فریق نہیں بنیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ایران،استعماری قوتوں کی واضح شکست ہے

یہ دو متضاد خبریں پڑھ کر واضح ہو گیا ہے کہ وزارت خارجہ ابھی بھی بخشو پالیسی پر عمل پیرا ہے، سعودی عرب کی یمن پر جارحیت میں ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایران پر امریکی جارحیت میں کسی کیمپ میں نا جانے کا اعلان غیر مناسب اور پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی عوام امریکا کی جانب سے ایران پر کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنے برادر اسلامی پڑوسی ملک کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے اس سے قبل بھی پاک ایران دوستی کو اُس وقت نقصان پہنچانے کی کوشیش کی تھی پاکستانی وزیر اعظم عمران خا ن دو روزہ دورے پر ایران جارہے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button