پاکستان

ترقیاتی کاموں کے سبب یوم علی کے مرکزی جلوس کا روٹ تبدیل

دوسری جانب کراچی میں یوم علی کے جلوس کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا،جس میں شہر کے تمام ایس ایس پیزو ٹریفک کے دیگرحکام نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز: کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نمائش چورنگی پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے روائتی راستہ کی بجائے پیپلز چورنگی ،صدر دواخانہ سے ہوتا ہوا واپس اپنے پرانے روٹ پرآئے گا۔

شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق 21 رمضان المبار ک کو شہادت امام علی علیہ سلام کے سلسلے میں برآمد ہونے والا مرکزی جلوس نمائش چورنگی پرجاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے قائد اعظم کے مزار کے عقب پیپلز چورنگی سے ہوتا ہوا صدردوخانہ کراس کرکے واپس ایم جناح روڈ پر آکر حسینہ ایرانیان کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

دہشتگردی کا خطرہ : پنجاب بھر میں یوم شہادت امام علیؑ پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی

دوسری جانب کراچی میں یوم علی کے جلوس کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا،جس میں شہر کے تمام ایس ایس پیزو ٹریفک کے دیگرحکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نی21رمضان بسلسلہ جلوس یوم علیؓ کے متعلق ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے دیگر مسائل زیرغور آئے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی

اجلاس میں شہادت یوم علیؓ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔اس سلسلے میں کراچی کے تمام اضلاع کے ذمہ داران نے ٹریفک کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز بھی دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button